معروف کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن سلیم جنہوں نے حال ہی میں‌اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے ان کوشوبز میں آتے ہی بڑے پراجیکٹس ملے ہیں جس کے بعدان کے نام کا ڈنکہ بج رہا ہے. ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے جو رشتہ دار میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھے اب وہی میرے آگے پیچھے پھرتے ہیں اور مجھ سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ ایک سیلفی بنوا لوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے ماں باپ کی خواہش تھی کہ میں اچھا پڑھ لکھ جائوں میں نے امریکہ سے تعلیم مکمل کی اس کے بعد دبئی

میں‌ملازمت کی. میں‌نے جب شوبز میں قدم رکھا تو میں نے ٹھان لیا تھا کہ کچھ کرکے دکھانا ہے خصوصی طور پر ان کو جو میرے شوبز میں آنے پر تنقید کرتے ہیں. ایمن نے کہا کہ دن رات باتیں کرنے والے اب جب مجھ سے سیلفی مانگتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کے شوق کے آڑے نہیں آنا چاہیے . میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اللہ نے بہت شہرت دی ہے اور مسلسل میری شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے. میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں یقینا جب وہ آن ائیر جائیں گے شائقین پسند کریں گے.

Shares: