مزید دیکھیں

مقبول

حیدرآباد اسٹیڈیم سے نام ہٹائے جانے پر اظہرالدین برہم

حیدرآباد – بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد...

چکدرہ،رات گئے چار ردہشت گرد جہنم واصل

رات گئے، تقریباً 1:30 بجے، سیکیورٹی فورسز نے چکدرہ...

کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ ...

ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

اوچ شریف(نامہ نگارحبیب خان )ایران میں شہید 8 پاکستانیوں...

افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

کابل: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی 129 کلومیٹر طویل سلنگ ٹنل میں سے گزرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

ٹھٹھہ : مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ…

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے اور آتشزدگی میں 19 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ…

ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پروان کی وزارت صحت نے 19 جانوں کے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

ٹنل میں ٹریفک کی آمد رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں 6 ایمبولینسوں اور 50 کے قریب رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد اور ریسکیو ادارے غیرفعال ہونے سے ہنگامی حالت میں قیمتی جانوں کی ہلاکت میں اضافے کی وجہ ہیں۔