سگی خالہ کو قتل کرکےلاش کے10ٹکڑے کردیئے

0
46

دہلی:سگی خالہ کو قتل کرکے لاش کے 10 ٹکڑے کردیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سفاک ملزم نے 64 سالہ اپنی بیوہ خالہ کو قتل کر کے لاش کے 10 ٹکڑے کیے اور مختلف شاپنگ بیگز میں چھپا دیا۔

کسی ڈگری کے بغیر ڈاکٹرکا روپ دھارکرآپریشن کرنے والی 20 سالہ خاتون گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں 32 سالہ انوج شرما نے تقریب میں جانے کی اجازت نہ دینے پر اپنی خالہ کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کردیا۔

ڈیرہ غازیخان۔اقدام قتل کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

خالہ کی عمر 64 سال تھی اور ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ کوئی اولاد نہ ہونے کے باعث بھانجے کو اپنے ہمراہ رکھا ہوا تھا جو بعد میں سفاک قاتل ثابت ہوا۔ملزم نے لاش کے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں رکھا اور پھر سوٹ کیس اور بالٹی میں لے جاکر زمین میں گاڑھ دیا۔

لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ…

قاتل بھانجا انتہائی شاطر تھا۔ اس نے لاش کے ٹکڑوں کو چھپانے کے بعد تھانے جاکر خالہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور رشتے داروں کے ہمراہ گلی محلوں میں انھیں ڈھونڈتا بھی رہا۔

گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش کی تو انوج شرما نے متضاد بیانات دیئے جس پر پولیس نے شک میں اسے گرفتار کرلیا جہاں ملزم نے اپنی زبان کھول دی اور لاش کے ٹکڑے بھی برآمد کرادیئے۔

Leave a reply