اسلام آباد پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی ہے.

‏اسلام آباد پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی ہے ‏اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ‏پولیس نے تھانہ آبپارہ میں خاتون کے خلاف درج مقدمہ کی اخراج رپورٹ پیش کی جبکہ ‏پولیس کی جانب سے انکوائری رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی جس میں اسلام آباد پولیس نے اعتراف کیا کہ ‏گمنام شہری کی درخواست پر درج مقدمہ واپس لے لیا ہے کیونکہ گمنام شہری ‏کی شکایت پر فوجداری کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے رویئے پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‏یہ کوئی لالہ موسیٰ یا وزیر آباد کا گاؤں نہیں جو آپ نے یہ کام شروع کر رکھا ہے۔ لہذا ‏پٹشنر کوئی مقدمہ درج کرانا چاہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔ اسکے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ اخراج رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کیخلاف نامعلوم شہری کی درخواست پر درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا. جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشنز ذاتی طور پر پیش ہوئے،ایس ایس پی آپریشنز نے اعتراف کیا کہ گمنام شکایت پر فوجداری کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی تھی،ایس ایس پی آپریشنز نے تسلیم کیا کہ درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں ہے،درخواست گزار کیخلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاسکتی تھی،ایس ایس پی آپریشنز نے معاملے کی انکوائری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا ایس ایس پی آپریشنز کو دس دن کے اندر معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھااورتھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی کارروائی درخواست گزار کی حد تک آئندہ سماعت تک معطل کی گئی تھی مقدمے کو 19 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا.

Shares: