کارسرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 10 جنوری تک ضمانت میں توسیع مل گئی.
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہو ہے اور وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی تھی کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی تھی.جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے تھے. بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف پیش کیا تھا کہ عمران خان لاہور ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبرتک توسیع کی تھی.








