ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے ہیں.قومی ادارہ صحت
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے ہیں. اور کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار421کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،
اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.12 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا سے متاثرہ25 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکے مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے حوالے سے کراچی میں 69 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسوں کی شرح 1.45فیصد رہی،
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
اسی طرح اسلام آباد میں 176ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح0.57فیصد جبکہ لاہور میں 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔ علاوہ ازیں چینی حکام نے مسلسل احتجاج کے بعد 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
دارالحکومت بیجنگ میں محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسینیشن فراہم کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین میں کورونا سے 15 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔








