وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان ریلویز کا کشمیر سے اظہار یکجہتی پلان کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل 12سے ساڑھے 12کے درمیان 138 ٹرینیں ایک منٹ کے لیے رکیں گی، ٹرینیں کشمیر سےاظہاریکجہتی کےلیےجہاں رکیں گی وہاں ترانےبجائےجائیں گے ،تمام ورکشاپس میں 12سے ساڑھے12بجے تک کشمیرسے اظہار یکجہتی کے لیے کام بند ہوگا،

کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تمام ملازمین،مزدوراورافسرکل وزیراعظم کی کال پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کریں گے ،وزیراعظم کی کال پر کل لال حویلی میں بھی کشمیر سے اظہار یکجہتی کاپروگرام ہوگا،کل لال حویلی میں 12سے 5بجے تک کشمیر سے اظہاریکجہتی کا پروگرام ہوگا،

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بدلتے ہوئے حالات کوسمجھیں ،27ستمبرکو وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں،کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے

کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

 

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

ٹرمپ پاکستان کو دھوکہ دے رہا ہے، شیخ رشید احمد

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Shares: