ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ماسکو میں شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ ایک دن میں 15 انچ برف ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برفباری کا33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں اس قدر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔
اتوار کو ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ۔ جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا۔ ماسکو شہر میں ایک لاکھ سے زائد ورکرز اور 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کو برفباری صاف کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں کو ڈھک لیا۔ سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ گزشتہ رات سےچلاس اور مضافات میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔پارا چنار اور کوہ سفید پر بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی گلیات میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سیاحتی مقامات ایوبیہ ،شانگلہ گلی، ڈونگا گلی ،نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں دو انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں بھی ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔