لاہور(باغی ٹی وی)میڈیا پرچلنے والی خبروں کے مطابق دعویٰ کیا جارہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے استعفے کی اطلاعات ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنیادی امور طے پا گئے ہیں اور چودھری پرویز الٰہی کسی وقت بھی مستعفی ہو جائیں گے،یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کررکھاہے ۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے،اب اطلاعات آرہی ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کااستعفیٰ آسکتاہے-
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








