سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجروں اور دوکانداروں کو متنبہ کیاہے کہ وہ بنیادی ضرورت کی اشیائے صر ف طے شدہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کروا کر ہی لوگوں کو ریلیف بہم پہنچا یاجا سکتا ہے -وہ اپنے آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،ڈی او انڈسٹریز متین اصغر گوندل،ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی جاوید اقبال،دیگر افسران کے علاوہ ممبران کمیٹی تاجروں کے عہدیداروں،صارفین کے نمائیندوں،پی ٹی آئی کے عہدیداران ، اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی -اجلاس میں اشیائے صرف کا ازسر نو جائیزہ لیاگیا -اجلاس کے فیصلے کے مطابق سپر کرنل چاول پرانا 130،نیا چاول 120 روپے،سیاہ چنا 100روپے،سفید چنا 100 روپے،دال چنا موٹی 110روپے،دال چنا باریک 100روپے،بیسن 108 روپے،چینی 75 روپے،سرخ مرچ مارشل 300 روپے،مسوردال موٹی 93روپے مسور دال باریک 105 روپے مسور ثابت 85 روپے دال ماش دھلی ہوئی 155 روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 142 روپے،بیف 350روپے،مٹن 700 روپے،دودھ 70روپے،روٹی (100گرام)فی 6 روپے،نان (120گرام) فی 10 روپے اوردہی 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا -آٹا اورگھی حکومت پنجاب کی پالیسی اور نوٹیفکیشن کے مطابق فروخت ہوگا -ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالشکور کی جانب سے روٹی کی فی قیمت اضافہ کے مطالبہ پر صدر اجلاس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا -لہذٰافی روٹی چھ روپے کے حساب سے ہی فروخت کی جائے –