اداکارہ ماورا حسین ان دنوں سعودی عرب میں ہیں وہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئی ہیں. ماورا حسین نے چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میری بہت خواہش ہے کہ مجھے خدا عمرہ کے لئے بلاوا دے . انہوں نے کہا کہ تھا کہ مجھے جیسے ہی بلاوا آیا میں بھاگی جائوں گی. تو خدا نے ان کی خواہش پوری کر دی ہے اور وہ عمرہ کرنے چلی گئی ہیں . عمرہ کی ادائیگی کے لئے وہ اپنے والدین کے ساتھ ہیں، ماورا حسین نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ اللہ کے گھر کھڑی ہیں. ان کی ان تصاویر کو ان کی بہن عروہ حسین نے شئیر کرکے مبارکباد دی ہے. ماورا کو ان کے مداح بھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ ماورا حسین آج کل شوبز انڈسٹری سے دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک طرح کا کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کام سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں. ماورا حسین کہتی ہیں کہ ویسے بھی میں تعلیم مکمل کررہی ہوں میرے پاس وقت بھی نہیںہے اداکاری کرنے کا.