بیلا روس کی جانب سےپاکستانی سیلاب زدگان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا گیا امدادی سان اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے.

بیلا روس کی جانب سےپاکستانی سیلاب زدگان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا گیا امدادی سان اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیاجسے بیلارس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بیلارس کے صدر اور حکومت کی ہدایت پر بھجوایا تھا۔بیلاروس کی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کارگو آئی ایل 76 ٹرانسپورٹ طیارے میں بیلار س کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے نائب وزیر ،اور بین الاقوامی خدمات کے شعبے کے میجر جنرل ایگور بولوٹوف کی سربراہی میں ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

کارگو کا وزن 27.7 ٹن وزنی اور مالیت 4 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔اس میں فریم ٹینٹ، پٹرول پمپنگ پلانٹس،ڈیزل جنریٹر،کمبل،ادویات،بچوں و بڑوں کے لیے کپڑے،صفائی کے لیے کٹس، پانی کی کنڈیشننگ اور جراثیم کشی ،ہینڈ سینیٹائزنگ اور ایمرجنسی ڈس انفیکشن کی ادویات شامل تھیں۔پاکستان اور جمہوریہ بیلار س کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز 3 فروری 1994 کو ہوا،دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کثیر جہتی شراکت داری کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم گزشتہ 15 سال کے دوران اوسطاً 50 سے 120 ملین ڈالر سالانہ رہا۔بیلار س اور پاکستان عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔

 

Shares: