بھارت میں‌ سیاسی اتحاد این ڈی اے نے مودی کو دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا

بھارت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی نے بی جے پی لیڈر نریندر مودی کو ہفتہ کے دن دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ اسی طرح بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے بھی انہیں اپنا لیڈر منتخب کیاہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں این ڈی اے کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں پہلے بی جے پی کے صدر امت شاہ نے نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر بی جے پی کے سینئر لیڈروں راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے اس کی تائید کی اور یوں‌پارٹی کے تمام نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھ کھڑے کر کےاس تجویز کی حمایت کی۔

اس کے بعد شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نریندر مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان اور دیگر جماعتوں‌کے لیڈر موجود تھے جنہوں نے مودی کے حوالہ سے اس فیصلہ کی منظؤری دی.

یاد رہے کہ نریندر مودی چند دن بعد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا رہے ہیں.

Comments are closed.