پاکستان کے جنگی آلات …. مسلم فاتحین کے نام پر

0
259

پاکستان نے اپنا نیوکلیائی پروگرام 70کی دہائی میں شروع کیا۔جبکہ میزائل پروگرام کا آغاز 1988ءمیں ہوا۔پاکستان کے میزائل پروگرام نے بڑی تیزی سے ترقی کی اور آج پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی گواہی غیرملکی میڈیا نے بھی دی ہے۔ پاکستان کے جنگی آلات کے نام ایسے مسلم سپہ سالاروں کے نام پر رکھے گئے ہیںجو فاتحین ہند ہیں۔

پاکستانی میزائل حتف کا نام نبی کریم ﷺ کی تلوار کانام ہے جس کا مطلب ہلاکت یا ہلاک کرنے والا ہے۔

پاکستانی ٹینک الخالد کا نام مشہور اسلامی سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام پر ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا لقب سیف اللہ ہے جس کا مطلب اللہ کی تلوار ہے۔حضرت ہر جنگ میں فاتح رہے۔ ٹینک الضرار کا نام مشہور صحابی حضرت ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ بڑے شہسوار، بہادر اور شاعر تھے۔

پاکستانی میزائل ابدالی کا نام فاتح احمد شاہ ابدالی کے نام پر ہے ۔ احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو پانی پت کے میدان میں شکست فاش دی۔ غزنوی میزائل کا نام مشہور فاتح محمود غزنوی کے نام پر ہے ۔ محمود غزنوی نے بھارت پر 17حملے کیے ۔غوری میزائل کا نام عظیم مسلم سپہ سالار فاتح محمدغیاث الدین غوری کے نام پر رکھا گیا ۔ بابر میزائل کا نام مشہور فاتح ظہیر الدین بابر کے نام پر ہے ۔ ظہیر الدین بابر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بانی تھے۔

نصر میزائل کا نام عربی لفظ نصر سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے فتح پانا یا بچانے والا۔ ابابیل ایک چھوٹے سے پرندے کا نام ہے جس نے ابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر پر کنکریاں برسائی تھیں۔شاہین بھی ایک پرندے کا نام ہے جو حملہ کرنے اور پرواز کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔رعد اور برق کا مطلب اور مفہوم ایک ہی ہے یعنی بادل کی گرج۔

Leave a reply