پولستان، لتھیوپیا اور بیلاروس کے قومی شاعرایڈم میکیوچز کا یوم پیدائش

0
46

ایڈم میکیوچز( پیدائش:24 دسمبر 1798ء ناواہروداک،وفات:26 نومبر 1855ء استنبول) پولینڈ کے شاعر، ڈراما نگار، مضمون نگار، مترجم، سلاوی ادب کے پروفیسر اور سیاسی کارکن تھے ۔ وہ بیک وقت پولستان، لتھیوپیا اور بیلاروس کے قومی شاعر ہیں۔

پولش رومانیت میں انہیں خصوصی امتیاز حاصل ہے اور وہ پولینڈ کے تین بڑے شعرا میں سے ایک ہیں۔ ان میں سے بھی ایڈم کو پولینڈ کا سب سے بڑا شاعر مانا جاتا ہے۔ وہ سلاوی ادب کے بھی سب سے بڑے شاعر کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

اسی وجہ سے انہیں سلاوی شاعر بھی کہا جاتا ہے۔ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ رومانی ڈراما نگار، بھی ہیں اور انہیں لارڈ بائرن اور گوئٹے کی صف کا شاعر اور ڈراما نگار مانا جاتا ہے۔

Leave a reply