بالی وڈ‌ کے اداکار سلمان خان نے بہت سارے اداکاروں‌ کو بھارتی فلموں میں‌ متعارف کروایا جن میں زریں خان اور سوناکشی سنہا کے نام قابل زکر ہیں. سلمان خان نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے. وہ اب متعارف کروانے جا رہے ہیں بالکل ایک نیا چہرہ اور وہ نیا چہرہ ہیں سلمان خان کے سال ہا سال پرانے باڈی گارڈ‌کے بیٹے شیرا. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شیرا کو متعارف کروانےکےلئے ہیروئین کی تلاش بھی شروع کر دی ہے . یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ فلم کا سکرپٹ‌ مکمل کروا لیا گیا ہے اور شوٹنگ کآ آغاز جنوری میں‌ہوگا. سلمان خان کا شیرا کے بارے میں کہنا

ہےکہ ان میں وہ سب خوبیاں ہیں جو کسی ہیرو میں‌ہونی چاہیں مجھے امید ہے کہ شیرا باکس آفس پر رنگ جمائیں گے. یاد رہے کہ سلمان خان اج کل بگ باس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں.سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں بھی انہوں نے بگ باس ونر شہناز گل کو متعارف کروایا ہے.اس فلم کا سلمان خان کے مداح بے چینی سے انتظار کررہے ہیں. دوسری طرف سلمان خان کو امید ہے کہ ان کی فلم کو بہت زیادہ پسند کیاجائیگا.

Shares: