سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

0
77

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خالد بن قرار نے دسمبر2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائرکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔

دوسری طرف اس سےپہلے کل سعودی پبلک پراسیکیوشن نے غیر قانونی حربے استعمال کرکے سٹاک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے پر سعودی شہری کو 55 ملین ریال جمع کرانے اور 20 لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ اس نےسٹاک مارکیٹ اور شیئرز کے نرخوں پر اثر انداز ہونے کے لیے غیر قانونی حربے اختیار کیے۔

کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری کے خلاف فوجداری کیس دائر کرکے مقدمہ چلایا گیا۔ ثبوت ملنے پر اسے ناجائز طریقے سے آمدنی (55 ملین ریال سے زیادہ) واپس کرنے کا حکم دیا گیا‘۔

Leave a reply