جس پرنسپل نے مجھے مارا اسی نے مشہور ہونے پر سکول میں بلا کر عزت افزائی کی جانی لیور

0
115

بالی وڈ‌کے کامیڈین جانی لیور کا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنے بچپن کے دنوں‌ کو یاد کررہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس سکول کی فیس دینے کو نہیں ہوتی تھی ، ایک ہی یونیفارم تھا جسکو دھوتے اور سکھاتے اور وہی پہنتے. ایک دن یونیفارم کی جگہ کوئی دوسری شرٹ پہن گئے تو ٹیچر نے پوچھا کہ یونیفارم کیوں نہیں پہنا تو میں‌ نے اپنی طرف سے شوخی ماری اور کہا کہ وہ تو لانڈری میں ہے. یہ سن کر ٹیچر کو غصہ آیا اور بولی فیس دیتے نہیں‌ہو اور کپڑے لانڈری سے دھلواتے ہو. جانی لیور نے بتایا کہ مجھے خاصی مار اور ڈانٹ پڑی ، جب میں‌مشہور ہوا تو میری اسی پرنسپل نے مجھے سکول بلایا اور اس روز سارے سکول میں چھٹی کرا دی گئی میری عزت

افزائی کی گئی بچوں کو مجھ سے ملوایا وہ ڈسپلن سے بیٹھے میرا انتظار کررہے تھے. میں نے سکول کے لئے فنڈ ریزنگ کی ، کالج بنوایا اور کہا کہ یہاں جتنے بھی غریب بچے ہیں سب کی فیس میں بھروں گا تو پرنسپل کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اور انہوں نے ان تمام غریب بچوں‌کو فری پڑھانے کا وعدہ کیا . جانی لیور نے کہا کہ میں نے بہت مشکل دن دیکھے لیکن جب قسمت نے پلٹا کھایا تو جو لوگ پاس بھی نہیں بٹھاتے تھے انہوں نے بھی عزت دی.

Leave a reply