اوکاڑہ۔ باغی ٹی وی (رپورٹ ملک ظفر )ٹرک ڈرائیور دو انسانوں کی جان لے گیا ۔فیصل آباد روڈ نزد دھوتا پُل پر آئل ٹینکر نے آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور نوجوان موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی.ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
جانبحق ہونے والوں کی شناخت انور بی بی زوجہ محمد اسلم (45 سال تقریباً) اور سلمان ولد محمد اسلم (18 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نواحی علاقے بھگیانہ کے رہائشی تھے۔
Shares: