معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

0
64

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے استقبال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے پاکستان کو اقتصادی اور دہشتگردی کے چیلنجز درپیش ہیں،معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام فریقین میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،پیشہ پر فوکس رکھتے ہوئے جدید جنگی ضروریات سے آگاہی ضروری ہے،نیوی کو پیشہ ورانہ مہارتوں ،جدیدرجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تربیت مکمل کرنے والے ملکی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کئے۔ لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم پی این کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملیر گیریژن میں کراچی کور، رینجرز اور دیگر سی اے ایف کے افسران سے بھی خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدید جنگ کے پیشے اور تقاضوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور معلوماتی کارروائیوں کی ہدایت کی۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Leave a reply