ہمارے ہاں چند ایک سٹیج آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے. ہمارے کامیڈینز کو انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے فنکاروں کو خصوصی طور پر وہاں کی پنجابی فلموں میں شامل کیا جاتا ہے. اداکار ظفری خان نے بھی بھارتی پنجابی فلموں میںکافی زیادہ کام کیا ہے وہ اکثر وہاں جاتے آتے رہتے ہیں. حال ہی میںظفری خان نے ایک انٹرویو میں بھارت جانے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں وہ ہمارے فنکاروں کو بھگوان کا درجہ دیتے
ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے مجھ سے ایک بار پوچھا کہ منیندر گل کے ساتھ آپ کی بھارت میںملاقات ہوئی تو ان سے ملنا کیسا لگا تو میں نے اسکو بولا مجھے اس سے ملنا تم سے بھی زیادہ اچھا لگا ، ظفری خان نے کہا کہ میںجس کمرے میں داخل ہوتا تھا اور جتنی بار جاتا تھا وہ اٹھ کر احترام میںکھڑا ہوجاتا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تہذیب کو دوسرے مذہب کے لوگوں نے اپنا لیا ہے، ہمارے ملک سے ہر چیز چاہے اخلاق ہو تہذیب ہو ہر چیز نکلتی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ ہمیں اس کی فکر ہی نہیںہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے .