مزید دیکھیں

مقبول

گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

معروف اینکر مشعل بخاری کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں

معروف نیوز اینکر مشعل بخاری اس دنیا میں نہیں‌رہیں، وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئیں، مشعل نے کئی نیوز چینلز پر نیوز کاسٹر اور بعدازاں ہوسٹ بھی کام کیا. مشعل ایک عرصے سے کنیسرسے جنگ لڑ رہیں تھیں. مشعل کے ایک کولیگ صبیح الا حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مشعل کی زندگی کے آخری تین سال بہت ہی تکلیف دہ تھے انہوں نے بے حد تکلیف اٹھائی لیکن کینسر جیت گیا. مشعل بخاری کے انتقال کی خبر سننے کے بعد ان کے کولیگز اور سینئر جونیرز سب خاصی تکلیف میں ہیں‌. کہا جا رہا ہےکہ مشعل کو گلے کا کینسر تھا. مشعل بخاری کی وفات پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے دلجمعی سے کام کیا ، وزیراعلی پنجاب نے مشعل کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ خدا لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مشعل بخاری کے ھوالے سے جو اس وقت سوشل میڈیا پر خبریں سرکولیٹ‌کررہی ہیں ان کے مطابق انہیں‌گلے کا کیسنر تھا. انہوں نے اایکسپریس ٹی وی پر کام کے دوران بہت زیادہ شہرت حاصل کی. ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ مشعل بہت ہی لگن کے ساتھ کام کیا کرتی تھیں‌.