معروف گلوکار ہنی سنگھ نے خود کشی کرنے کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے ماں باپ اور بھگوان سے دور ہوتے ہیں وہ خودکشیاں کررہے ہیں. ہم سب بہت زیادہ گنہگار ہیں ہم اس خدا کو نہیںدیکھ سکتے ، لیکن اس کے نزدیک رہ کر سکون ضرور حاصل کر سکتے ہیں. ہنی سنگھ نے کہا کہ اگر ماں باپ کے نزدیک رہیںگے تو اچھا محسوس کریں گے. جب کسی کو لگ رہا ہو کہ سب کچھ ختم ہو گیا جینے کو دل نہیںکر رہا کچھ ٹھیک نہیںہو رہا تو آپ اپنے ماں باپ کے پاس جائیں ان کے ساتھ اپنا دکھ درد شئیر کریںوہ آپ کو ریلیکس کریں گے وہ آپ کو زندگی کی طرف ضرور واپس لیکر آئیں گے . آخر انہوں نے پیدا کیا ہے وہ بہتر جانتے ہیںکہ اولاد کو خوش کس طرح سے رکھا جا سکتا ہے. ہنی
سنگھ نے کہا کہ میںجب بیمار پڑا تو میرے ماں باپ میرے ساتھ تھے مجھے سنبھالا انہی کی بدولت آج میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں . ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ جب سوشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کی تھی تومیری والدہ نے کہا تھاکہ اگر اسکے ماں باپ اسکے پاس اسکے ساتھ ہوتے تو آج یہ ایسا نہ کرتا اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے بالکل ٹھیک کہا تھا.