عجیب بات بھارتی کھلاڑی پاکستان آتے نہیں ہمیں بھارت آکر کھیلنےکا کہتے ہیں،نجم سیٹھی

0
38

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے بھارتی کھلاڑی پاکستان آتے نہیں اور ہمیں بھارت آکر کھیلنے کاکہتے ہیں،

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی اگر خودمختار ادارہ ہے تو انہیں سیاست سے دور رہنا چاہیے فیصل حسنین نے جے شاہ کو ای میلز کیے لیکن ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں آیا ،ہم نے ای میلز کیے ہیں کہ ایشیا کپ کے حوالے سے کنسلٹ کیوں نہیں کیا گیا،ہمارے ہاں ایشیا کپ ہونے جارہا ہے اور ہم سے پوچھا بھی نہیں جارہا ،

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے جمعرات کو کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا کلینڈر کی منظوری ڈیولپمینٹ کمیٹی فنانس اینڈ مارکٹنگ نے دی ،ممبر بورڈ زکی جانب سے رسپانس موصول ہوئے ،پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں،کلینڈر کی منظوری 13 دسمبر 2022 کو اجلاس میں دی گئی

واضح رہے کہ کرکٹ ایشیا کپ 2023 ایشیا کپ کا 16واں ایونٹ ہوگا، اور تمام میچز ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے طور پر ہوں گےایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ 2 ستمبر 2023 کو ہوگا-ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کوایک بارپھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

Leave a reply