پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

0
46

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، آج کھیل کے تیسرے روز پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹرز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو عبور نہ کرسکے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں اور اسے پہلی اننگز میں اب بھی 42 رنز کا خسارہ ہے۔پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اس وقت امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

 

 

 

امام الحق اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 83 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

 

 

 

تیسرے دن پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’سعود شکیل کو پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد، آپ نے سمجھداری اور خوبصورتی کے ساتھ بیٹنگ کی۔‘شاہد آفریدی نے امام الحق اور سرفراز احمد کی بھی تعریف کی اور کہا : ‘امام اور سرفراز آپ نے اچھا کھیل پیش کیا، آپ دونوں کا حق تھا کہ سنچری کرتے۔‘

عبوری چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پر اعتماد ہوں کہ ہمارے بولرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز میں ہمارے بیٹرز کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ہدف کا تعاقف کرسکیں۔ میں کا دلچسپ اختتام نظر آرہا ہے۔‘

Leave a reply