علی بابا داستان کابل جو کہ بھارتی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ ہے یہ بچوں میں کافی مقبولیت رکھتا ہے اس میں مرکزی کردار تنیشا شرما اور شیزان خان ادا کررہے تھے ، تنیشا شرما چونکہ اب اس دنیا میں نہیںرہیں ہیں لیکن ڈرامے نے تو آگے بڑھنا ہے لہذا اسکی جگہ ایک اور اداکارہ کا انتخاب کئے جانے کی خبریں آرہی ہیں. اطلاعات یہ ہیںکہ تنیشا کی جگہ انہی کی دوست اونیت کور لے رہی ہیں. اونیت کور کا تنیشا کے ساتھ ایک خوبصورت دوستی کا رشتہ تھا وہ ان کی میت جب شمشان گھاٹ لیجائی جا رہی تھی ساتھ تھیں . ڈرامے کے میکرز کا کہنا ہے کہ اونیت کور فائنل ہو چکی ہیں. خبریں یہ بھی ہیں شیزان خان جو کہ اس وقت تنیشا کی موت کے کیس کے سلسلے میں پولیس اور عدالتیں بھگت رہے ہیں، ان کی جگہ
اداکارسدھارتھ نگھم کے بھائی ابھیشیک نگھم لیں گے . دوسری طرف تنیشا شرما کے مداح اپنی فیورٹ اداکارہ کے جانے پر کافی رنجیدہ ہیں. یاد رہے کہ تنیشا شرما نے دسمبر کے آخری ہفتے میں علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر خود کشی کرلی تھی اور جب ان کو ہسپتال لیجایا گیا وہ دنیا سے رخصت ہو چکیں تھیں ان کی اچانک موت نے انکے مداحوں کو پریشان اور افسردہ کر دیا ہے.