ٹھٹھہ : 2 موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) 2 موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 دسمبر 2022 کو دوپہر کے وقت نامعلوم ملزمان نے سول ہسپتال مکلی کی پارکنگ ایریا سے انیل عباس پیرزادہ کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ انیل عباس پیرزادہ کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر مقدمہ نمبر 213/2022 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت درج کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو اور اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مکلی تا جنگشاہی لنک روڈ گرڈ اسٹیشن کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان عبدالقیوم ولد اللہ پرایو گابار اور محمد حسن ولد غلام سرور گابارکو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے *مدعی انیل عباس پیرزادہ کی چوری کی گئی سپر اسٹار موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.