ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی( احمدنواز مغل)صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث قریشی موڑ پر عوام کی تفریح کیلئے بنایاگیاجلیبی پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ، صفائی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں تفریح کیلئے آنے والی عوام نے دوسری تفریح گاہوں کارخ کرلیا ،پارک میں نصب جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے ہیں جبکہ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پودے اورگھاس جھاڑیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، پارک میں نصب مومنٹیس ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کوگرہن لگ گیاہے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے جلیبی پارک میں جھولوں، پودوں اورمومنٹیس کی دیکھ بھال کامطالبہ کیاہے تاکہ تفریح کی غرض سے پارک میں آنے والی عوام کوتفریح کے مواقع میسرآسکیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث قریشی موڑ پر عوام کی تفریح کیلئے بنایاگیا پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیاہے۔ پارک کی صفائی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تفریح کیلئے آنے والی عوام نے دوسری تفریح گاہوں کارخ کرلیاہے ۔پارک میں نصب جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے ہیں جبکہ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پودے اورگھاس جھاڑیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ پارک میں نصب مومنٹیس ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کوگرہن لگ چکاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے جلیبی پارک میں جھولوں، پودوں اورمومنٹیس کی دیکھ بھال کامطالبہ کیاہے تاکہ تفریح کی غرض سے پارک میں آنے والی عوام کوتفریح کے مواقع میسرآسکیں ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں