مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی، بچے ،بزرگ اورجوان شریک
وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،
یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے
چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں26 روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور
وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.