بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

0
77

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ،بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے،شیخ رشید اور لال حویلی کا تعلق سرینگر کے لال چوک تک ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی کی قیادت خود کروں گا،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے سمجھا پاکستانی قوم سوئی ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں 27دن سے کرفیو ہے ،مودی کشمیر میں مسلمانوں کو قتل کروانا چاہتاہے ،مودی کو بتائیں گے اس نے غلطی کرکے کیا کیا .

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

Leave a reply