بھارتی اداکار کامیڈین جونی لیور جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیںہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ کردار ہیں ، کئی فلمیں ان کی بہترین کامیڈی کی وجہ سے چلیں. ایک وقت تھا کہ جونی لیور کے نام کا طوطی بولتا تھا. انہوں نے لازوال کردار ادا کرکے شائقین کے دل جیت لیے. شائقین توجونی لیور کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فلم میکرز شاید ان کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتے. اداکار جونی لیور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں تو فلموں میں کام کرنے کو تیار ہوں لیکن مجھے کوئی فلم آفر ہی نہیں ہوتی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کے ہیرو کامیڈینز کے
کردار کٹ کروا دیتے ہیںکیونکہ ان کو لگتا ہے کہ اس طرح سے وہ زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کریں گے. بلکہ ہیروز لکھنے والوںکو خود ہی کہہ دیتے ہیںکہ کامیڈی بھی ہم کر لیں گے ، یوں کسی کامیڈین کو فلم میں کاسٹ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی. یہی وجہ ہے کہ میں فلموں میںکم دکھائی دیتا ہوں . بھئی جب کردار ہی آفر نہیں ہوگا تو ہم خاک نظر آئیٰں گے . میں تو آج بھی کام کرنے کو تیار ہوں لیکن کام ملے تب نا.