چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

0
54

چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی. جبکہ اس تقریب میں شریک گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں، پاک چین دوستی لازوال ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، ملک خوشحال ہوگا،بے روزگاری کم ہوگی. چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک بہترین تعلق ہے.

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ جب کہ ہم ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے اور حالیہ دنوں چین نے پاکستان کی سیلاب کے دوران مدد کی کوشش کی ہے اور یہ مدد مزید بھی جاری رہے گی کیونکہ پاکستان کے ساتھ بہت گہری دوستی ہے.

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک منفرد ملک ہے، ان کا ہر کام باقی دنیا سے مختلف ہوتا ہے، وہ ایک خود اعتماد قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں،ہمیں چین سے کچھ سیکھنا بھی ہوگا۔


دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ نے آج وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Leave a reply