بلدیاتی انتخابات: تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

0
72

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی۔

باغی ٹی وی: کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی ہے،کمشنر کراچی کے دفتر میں کام کرنے والے افسران کو آج اور کل دفاتر میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے باعث کمشنر آفس 14 اور 15 جنوری کھلا رہے گا۔

موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے درخواست

حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد میں 15 جنوری کو پرامن پولنگ کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کیلئے حیدرآباد کو چار زون میں تشکیل دیا گیا ہے اور ہر زون کا انچارج ایس ایس پی ہوگا۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق حیدرآباد کے 9 ٹاؤن میں 732 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جن میں 232 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 500 کو حساس قرار دیا گیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ انتہائی حساس اسٹیشن پر 8 اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشگردی اوربم دھماکے کے حوالے سے تھریٹ کی اطلاعات ہیں تاہم یہ جنرل تھریٹ ہیں، حیدرآباد میں پرامن ماحول میں پولنگ کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں تاہم پرامن انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

جبکہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں ہیں، بلدیاتی الیکشن میں انتخابی سامان کو ڈسپیج سینٹر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کرنے والی گاڑیاں اضلاع کے مختلف مراکز پہنچ گئیں تاہم عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

ایم کیو ایم کاحکومت سےعلیحدگی پرغور،2 وزراء ایک معاون خصوصی نےاستعفے جمع کرادیے

Leave a reply