پاکستانی ایکسپورٹرز نے50 کروڑ ڈالر کے آرڈر حاصل کرلیے

0
45

فرینکفرٹ: عالمی کساد بازاری، افراط زر کے دباؤ، امریکا اور چین میں جاری معاشی تناؤ اور کرونا کی وباء کے خدشات کے باعث چین کی محدود شرکت نے فرینکفرٹ میں جاری ہیم ٹیکسٹل نمائش میں پاکستان کے لیے نئے امکانات روشن کردیے۔پاکستانی ایکسپورٹ فرمز کو 500ملین ڈالر تک کے آرڈرز اور نئی لیڈز حاصل ہوئیں، مغربی یورپی کی روایتی منڈی کے ساتھ مشرقی یورپ کے خریداروں نے بھی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ امریکا اور کینیڈا کے خریداروں نے چین کے متبادل کے طور پر پاکستان سے سورسنگ کی جانب قدم بڑھائے۔

دالیں اور پیازسمیت بندرگاہ بند جبکہ تیل کی بھی قلت ہونے والی ہے. شوکت ترین

فرینکفرٹ میں جاری چار روزہ ہیم ٹیکسٹل نمائش جمعہ کو اختتام پزیر ہوگئی، پاکستان میں سخت معاشی حالات اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش بحرانی کیفیت کے باوجود پاکستانی فرمز نے ریکارڈ تعداد میں پرجوش طریقے سے ہیم ٹیکسٹائل میں حصہ لیا۔نمائش میں شریک بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی فرمز کے نمائندے بھی نمائش میں ملنے والے رسپانس سے مطمئن نظر آئے۔

ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیس، گرفتار صحافی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

نمائش میں شریک ایکسپورٹرز کے ابتدائی اندازوں کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل سے پاکستان کو 500 ملین ڈالرز کے نئے آرڈرز اورلیڈز ملی ہیں جن کی تکمیل کے لیے ڈیزائن، سیمپلنگ اور پرائسنگ کے مراحل حالات موافق رہنے کی صورت میں چند ماہ کے دوران مکمل کیے جائیں گے۔نمائش میں شرکت کرنے والی ایکسپورٹ فرمز کے نمائندوں نے نمائش کے نتائج اور اس سے پاکستان کے لیے پیدا ہونے والے معاشی امکانات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a reply