واسع چوہدری شوبز میں کیسے آئے ؟‌

0
38

احمد واسع نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ شوبز میں کیسے آئے . انہوں نے کہا کہ میرے ایک کزن حسیب خان تھے وہ اداکاری کرتے تھے میں ایک دن اس کے ساتھ شوٹنگ پر گیا ، ان کے سیٹ پر ایک گارڈ کا رول کرنے والا نہ آیا میں وہاں کھڑا تھا ، حسیب سے اس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ گارڈ کا رول کر لے گا ؟‌تو اس نے مجھ سے پوچھا میں نے ہاں بول دیا پندراں سیکنڈ کا کردار کیا اس کے بعد بس سلسلہ چل نکلا. انہوں نے کہا کہ لاہور سے کامیڈی بن کر کراچی جایا کرتی تھی لیکن ایک وقت آیا کہ کراچی کے کچھ چینلز نے کامیڈی سٹ کامز لینا بند کر دئیے یوں پھر کس کے لئے کامیڈی سٹ کامز بنائے جاتے اس چیز نے لاہور سے بننے والے کامیڈی پراجیکٹس کو ایک بڑا دھچکا لگایا. واسع چوہدری نے کہا کہ اچھی کامیڈی کی جائے تو بہت مشکل ہے بری کی جائے تو بہت آسان ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میں ہوں شاہد آفریدی ، جوانی

پھر نہیں آنی ون اور ٹو لکھی. میں نے ہمایوں سعید کو ایک دن کہا کہ ایک کہانی ذہن میں آئی ہے سیریل بنا لو اس نے کہانی سن کر کہا کہ نہیں یہ تو فلم بنی گی جب ہمایوں نے ایسا کہا کہ فلم بنے گی تو میں نے سوچا کہ بس اب یہ سیریل بھی نہیں بنے گا . ہم میں ہوں شاہد آفریدی میں لگ گئے اس کے بعد ہمایوں نے کہا کہ تم نے ایک آئیڈیا سنایا تھا اس پر فلم بناتے ہیں پھر میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید ایک ساتھ بیٹھے اور فلم پر کام شروع کر دیا میں نے فلم لکھی بنی اور سپر ہٹ ہو گئی .

Leave a reply