ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب محمد حنیف نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سرکل سپروائزرز،شمارکنندگان کا تربیتی پروگرام 21جنوری تک جاری رہے گا ، مردم شماری کی بنیادپر صوبوں اور علاقوں کی ترقی اور قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر طویل المیعاد بنیادوں پر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں،ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ مقررہ وقت پر ضلع بھر میں مردم شماری کروائینگے اور اس کی شفافیت کویقینی بنانے میں اپناکردار قومی فریضہ سمجھ کراداکریں گےا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم فروری سے شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی خرم ملک،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت سندھو،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ آصف اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجر پروفیسر ڈاکٹر ملک مختار ،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اے ڈی سی جنرل محمد حنیف نے اس موقع پر مردم شماری کے لیے کیے انتظامات بارے اجلاس کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں شروع ہونےو الی ساتویں مردم شماری میں پولیس،ایجوکیشن،پاک آرمی ،ریونیو افسرا ن ودیگر ضلعی محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے،مردم شماری کے لیے تینوں تحصیلوں میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے ۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی خرم ملک ودیگر افسران نے مردم شماری کے حوالے سے قائم کیے گئے مرکزی کنٹرول روم کا بھی تفصیلی دورہ کیا
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








