کراچی :کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد، پشاور،ملتان اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اور ملک بھر میں احتجاج کیا۔پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج لاحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے

الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

امیر جماعت اسلامی نے کل الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ سارا دن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، امیر ضلع لاہور ضاءالدین انصاری نے کی۔ لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل ہوئی۔ صوبائی الیکشن کمیشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا۔

گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرپنجاب کے شہروں ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،خان پور، مظفر گڑھ میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئی جس میں کراچی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔جیکب آباد ملک بھرکی طرح سندھ کےشہروں میں بھی سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کوٹ ادو،تھرپارکر، میہڑضلع دادو اور کندھکوٹ،لاڑکانہ،بدین سمیت مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں خیبر پختون خواہ میں بھی دیر لوئر،نوشہرہ پشاور سمیت شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں.…

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جے آئی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھاکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

Shares: