منیب بٹ اور ایمن خان نے دونوں نے حال ہی میں ایک وڈیو بنائی ہے اس میں انہوںنے ایک کمرشل کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کمرشل دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ اس کمرشل میں گھر داری کو دکھایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ عورتوں کی گھر کے کاموں میں مدد کریں. ایمن نے کہا کہ گھر میںکوئی ڈنر ہو یا دعوت اس میں خواتین کچن میںلگی ہوتی ہیں وہ نہ دعوت کو انجوائے کرپاتی ہیں اور نہ ہی ڈنر کو. تو مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوںکی مدد کریں گھر کے کام کرنا صرف عورت کی زمہ داری نہیںہے بلکہ مردوںکو بھی اس میں اپنا حصہ
ڈالنا چاہیے. منیب بٹ نے کہا کہ عورتوں کا بھی حق ہے کہ وہ دعوت ڈنر کو انجوائے کریں، مرد اس میں ان کے کاموںمیںمدد کر دیں تو ان کا بھی بوجھ ہلکا ہو سکتا ہے اور وہ بھی گھر میں ہونے والی پارٹیز کو انجوائے کر سکتی ہیں. ایمن نے کہا کہ میں اور منیب گھر میں مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے دوستوںنے آنا ہو یا فیملی نے ہم دونوں مل کر انتظامات کرتے ہیں. منیب نے کہا کہ مرد اپنی مائوں بہنوں بیٹیوں کی کچن کی ذمہ داریوںکو اگر بانٹ لیا کریںتو خواتین کے لئے بھی آسانی ہو جاتی ہے .