باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکورٹی اداروں پر حملہ کیا ہے،

چارسدہ ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

چارسدہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد خیبر پختونخواہ کے دیگر شہروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، خیبر پختونخواہ مسلسل دہشت گردوں کا ٹارگٹ بنا ہوا ہے،بنوں، پشاور سمیت کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ میں کئی برسوں سے تحریک انصاف کی حکومت تھی، تحریک انصاف کی سرکار نے دہشت گردوں کے خلاف صف اول میں لڑنے والے ادارے سی ٹی ڈی کو وہ سہولیات، مراعات نہیں دیں جو انہیں ملنی چاہئے تھی، عمران خان نے خود چند روز قبل اس بات کا اعتراف کیا کہ کے پی پولیس کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے،

چارسدہ پولیس چوکی پر حملہ، اے این پی نے مذمت کی ہے، ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کھلے عام پولیس سمیت عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں،تخت پنجاب کی لڑائی لڑنے والوں نے پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کرکے چھوڑ دیا ، پشاور کے بعد چارسدہ میں پولیس چوکی پر حملہ تشویشناک ہے، ا

Shares: