معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

0
41

معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بیرام ڈی آواری کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، بیرام ڈی آواری آواری گروپ کے مالک اور پاکستان میں پارسی انجمن کے چیئرمین بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق بیرام ڈی آواری کئی عرصے سے علیل تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی آخری رسومات پیر کو دوپہر ایک بجے ادا کی جائیں گی۔

بیرام ڈی آواری نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

آواری گروپ ایک خاندانی ملکیتی کاروبار ہے جسے فی الحال مسٹر بائرم ڈی آواری (چیئرمین) اور ان کے بیٹے دنشا اور زرکسز چلا رہے ہیں۔ ہوٹل مینجمنٹ آواری گروپ کا بنیادی کاروبار ہے جو ہوٹلوں کے موجودہ بیڑے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دیگر جگہوں پر 3- اور 4-اسٹار پراپرٹیز کے مالک اور/یا انتظام کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ آواری گروپ پاکستان میں فائیو، فور اور تھری اسٹار پراپرٹیز کا مالک ہے اور اسے چلاتا ہے اور دبئی میں دو ہوٹلوں کا انتظام کرتا ہے۔

کمپنی کی تاریخ کراچی میں برسٹل ہوٹل کے افتتاح کے ساتھ 1944 سے شروع ہوئی، جس کے بعد:
بیچ لگژری ہوٹل کراچی (1948)
– آواری ہوٹل لاہور (1978)
– آواری ٹاورز کراچی (1985)
– آواری دبئی ہوٹل (1995)
– آواری برشا سویٹس (2008)
نیز آواری ایکسپریس ہوٹل اور رہائش گاہیں

ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق صدر نے بہرام ڈی آواری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Leave a reply