سیکیورٹی کی بڑی ناکامی،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک شخص ایپرن تک جا پہنچا

0
32
Islamabad

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، مشکوک شخص تمام سیکورٹی حصار پار کرتا ہوا ائیرسائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن تک جا پہنچا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نشاندہی پر ویجیلنس اسٹاف نے مشکوک شخص کو تحویل میں لے لیا-

باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 22 جنوری کی شب شلوار قمیض ، سر پر ٹوپی اور دو مختلف رنگوں کی جیکٹیں پہنے مشکوک شخص اچانک ایئر سائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن میں موجود پایا گیا جس کی حرکات دیکھ کر ائیر ٹریفک کنٹرول کے عملے نے حکام اور سول ایوی ایشن کے ویجیلینس اسٹاف کو آگاہ کیا ۔

گھوٹکی میں پولیس کی کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

سی اے اے ویجیلنس کے عملےنے اسےقابو کرکے ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر کےدفتر منتقل کیا اور ابتدائی چھان بین کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا اور اس سےتاحال چھان بین جاری ہےمشکوک شخص سےکسی قسم کی شناختی دستاویز بھی نہ ملی وہ اپنے مختلف نام اور رہائشی علاقہ ڈیرہ غازی خان بتاتا ہے ۔

مشکوک شخص تمام سیکیورٹی حصار پار کرکے ایپرن جیسے حساس ایریا تک کیسے پہنچا ، اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ائیرپورٹ پر متعین انٹیلیجنس اداروں نے اے ایس ایف عملے کی مبینہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے انسیڈینٹ رپورٹ بھی اتھارٹیز کو ارسال کردی ۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

Leave a reply