پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں پر مشتمل ہے. وزیر اعظم

0
52

پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں پر مشتمل ہے. وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کا آغاز کیا تھا یہ نئی سکیم نوجوانوں کی ترقی کے متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے جبکہ خواتین، ٹرانس جنڈر اور خصوصی افراد کو اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر قومی ترقی میں حصہ لینا چاہیے۔


وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی ای ایف قرضوں سے لے کر لیپ ٹاپ سکیم سے لے کر خود روزگار سکیم تک مسلم لیگ( ن ) نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ لون سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط و ضوابط پر 75 لاکھ تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 لاکھ روپے تک کے قرض پر کوئی سود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی خواتین، ٹرانس جینڈرز اور خصوصی افراد کو درخواست دینے اور قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ تاکہ ہمارے نوجوان بھی اپنے خواب پورے کرسکیں.

پی ایم یوتھ پروگرام کی ویب کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور ان کو باصلاحیت اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے جوانوں کی ترقی پر مرتکز وسیع پیمانے پر مفصل پروگرام کی ضرورت تھی۔ لہذا جوانوں کی تعمیر و ترقی کے اس سفر کا آغاز حکومتی سطح پر یوتھ افیئرزونگ کی تشکیل سے ہوا جس کے ذریعے وزیرِاعظم جوان پروگرام کا اجراء کیا گیا تاکہ نوجوانوں کو معاشی اور سماجی طور پرتمام شعبوں میں مضبوط اور خودمختار بنایا جا سکے۔

Leave a reply