مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

عابد کشمیری کا حسن مراد سے گلہ

سینئر اداکارہ عابد کشمیری جو ایک عرصہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہیں انہوں نے حال ہی میں سٹیج اداکارحسن مراد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تم سے ایک گلہ ہے اور وہ گلہ سیریس نوعیت کا ہے ، تم اپنے پاس آرٹسٹوں کو بلاتے ہو ان کو انٹرویوز کرتے ہو. اور انہیں لیجنڈ بھی کہتے ہو ، آپ ان لوگوں کو لیجنڈ کہتے ہو جن کو لیجنڈ کا خود بھی مطلب پتہ نہیں ہوتا. اس بات کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اداکار سخاوت ناز نے میرے ماتحت کام شروع کیا اس کو میں نے تین ہزار مہینے پر کام پر رکھا تھا. اسی طرح سے شاہد خان اور طارق ٹیڈی و دیگر میرے شاگرد

ہیں یہاں تک کہ افتخار ٹھاکر بھی میرا شاگرد ہے. عابد کشمیری نے کہا کہ ہر آرٹسٹ کو اس کے کام اور مرتبے کے حساب سے پروٹوکول دیا جانا چاہیے ایسے کسی کو لیجنڈ کہہ دینے سے وہ لیجنڈ نہیں‌بن جاتا. یاد رہے کہ عابس کشمیری کئی برس سے ٹی وی سکرین پر نظر نہیں آرہے ، انہوں نے پی ٹی وی کے دور میں باکمال ڈراموں میں کام کیا ان کے کریڈٹ پر شاہکار ڈرامے ہیں. آج بھی ان کے کرداروں کو سراہا جاتا ہے اور یاد کیاجاتا ہے.