چونیاں :سجاد ڈوگر قتل کیس،مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج

چونیاں، باغی ٹی وی(نامہ نگار) سجاد ڈوگر قتل کیس میں پولیس ملزمان سے ساز باز، ورثاء کا مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج،پولیس کے اعلیٰ افسران مقدمہ میں نامزد ملزمان کو ریلیف دینے کے لئیے تفتیشی افسر پر پریشر ڈال رہے ہیں، مظاہرین کا الزام، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر، مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کروں گا،ڈی پی او عمران کرامت
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرکل چونیاں تھانہ آلہ آباد کی حدود میں دو ماہ قبل سجاد ڈوگر نامی شہری کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا انصاف نا ملنے پر ورثاء نے مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر ہر طرح کی ٹریفک کو بند کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس سجاد ڈوگر کے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہوکر مقدمہ کا رخ موڑنا چاہ رہے ہیں حقیقت کو جھوٹ میں بدلنے کے لیے تفتیشی افسر پر پریشر ڈالا جا رہا ہے مدعی مقدمہ سجاد ڈوگر کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لے کر اپنا فرض بیچ دیا ہے اورملزمان کو قتل کے مقدمہ سے بری کرنا چاہتے ہیں پورے گاؤں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان،وسیم،اعجاز،کوڈو نائی،افتخار نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے اگر میرے بیٹے کے قاتلوں کو ریلیف دیا گیا تو میں ڈی پی او قصور دفتر کے سامنے خودکشی کر لونگی مدعیہ نے ڈی پی او قصور، آر پی او شیخوپورہ، آئی جی پنجاب۔وزیراعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے،بعد ازاں ڈی پی او قصور کی بزریعہ فون یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گے ایس ایچ او الہ آباد کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری کا کہنا ہے کہ وہ مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے

Leave a reply