اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی عرصہ سے تنقید کی زد میں ہیں انکی سابقہ اہلیہ کے ساتھ نہ صرف عام عوام بلکہ فیروز خان کے ساتھی بھی کھڑے ہو گئے. جہاں بہت سارے شوبز سٹارز فیروز خان کے خلاف کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا وہٰیں اقراء عزیز جن کی فیروز کے ساتھ جوڑی بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اس ھوالے سے انہوں نےکہا ہے کہ کورٹ میں کچھ ثابت ہونے کا انتظار نہیں کر سکتی تھی لیکن کچھ چیزوں میں سچائی ہوتی ہے بس میں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا . مجھے لگ رہا تھا کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام نہیں کر پائوں گی تو کہہ دیا . جب تک مجھے لگا کہ کام کرنا
چاہیے میں نے کیا، میری مرضی ہے میرا فیصلہ ہے میں اس پہ بالکل بھی نادم یا نہ خوش نہیں ہوں. یاد رہے کہ فیروز خان نے اپنے ساتھیوں کے نمبرز اور ایڈریس پبلک کرنے پر تاحال ان سے معافی نہیں مانگی دوسری طرف تمام سٹارز فیروز خان کے خلاف عدالت میںپہنچ چکے ہیں.