علی زیدی ڈی سی کیماڑی کی دیوار کودتے ہوئے. ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں سے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں دیوار پھلانگ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ کراچی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے بعد 18 جنوری کا ہے جب پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما علی زیدی نے ضلع کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر ’حملہ‘ کیا تھا۔
ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے بعد جب ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس پہنچی تو علی زیدی کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی خوبصورت ویڈیو ۔۔۔
وڈیو و کیپشن بشکریہ @TanzilGillani pic.twitter.com/61SGprpEHB
— Awais Saleem (@awaissaleem77) January 25, 2023
صارف اویس سلیم نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے بعد جب ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پہنچی تو علی زیدی کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی خوبصورت ویڈیو۔”
جبکہ صارف رب نواز بلوچ نے لکھا کہ "یہ فلم بھاگ ملکھا بھاگ کا سین نہیں ہے۔ بلکہ سابق وزیر علی زیدی ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس پر حملے کے بعد پچھلے دروازے سے دیوار پھلانگ کر بھاگ رہے ہیں۔”
علی زیدی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر کیماڑی میں حملے کے شدید مذمت کرتے ہیں. یہ امپورٹد حکومت عوامی مینڈیٹ چرانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 18, 2023
یاد رہے کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں بلدیاتی اتخابات رواں مہینے کی 15 تاریخ کو ہوئے تھے جہاں کچھ مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ اور تحریک انصاف کے اسد عمر نے دعوٰی کیا تھا کہ ”علی زیدی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر کیماڑی میں حملے کے شدید مذمت کرتے ہیں. یہ امپورٹد حکومت عوامی مینڈیٹ چرانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں”
پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جب ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملہ کیا تو جب پولیس پہنچی تو بڑے خان کی طرح غنڈا علی زیدی بھی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا بھگوڑے ھین سب @BBhuttoZardari @AajizDhamrah @MuradAliShahPPP pic.twitter.com/DZozOhx3HO
— Dr Farooq Noohpoto (@farooq_np) January 26, 2023
جبکہ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ؛ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جب ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملہ کیا اور پولیس پہنچی تو بڑے خان کی طرح غنڈا علی زیدی بھی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا بھگوڑے ہین یہ سب”