لندن :باہرنکلتے ہی اولے پڑے کہ کہاوت بیان کرتے ہوئے لندن سے سینئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لندن کی شدید تری سردی میں محصور ہیں ، بارش بھی ہوتی ہے اورپھرپاکستان میں تو لوگ باہر نہیں نکلتے اور زیادہ بھی کریں تو چھتری لے کرباہرنکلتے ہیں‌، لیکن لندن میں‌ لوگ کافی کا کپ پی کراپنی سردی اتارلیتے ہیں‌

پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے اوراس وقت پاکستان کے پاس ساڑھے تین بلین کے ذخائر رہ گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ لندن میں گورے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ برطانیہ ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے معاشی حالات بہت ابترہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی سخت ترین مشکل میں ہے اور کہا جارہا ہےکہ اس وقت امریکہ کے ذمے 41 ٹریلین ڈالر کا قرض واجب الادا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ امریکہ کے لیے تو یہ کوئی قرض نہیں ہے ،اس وقت دنیا میں ڈالر کی بادشاہی ہے اور وہ ڈالر چھاپ کر یہ قرض اتار لے گا ہم کیسے اس بحران سے نکلیں گے ہمارے پاس تو پہلے ہی ڈالر نہیں ہیں

 

مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو برطانوی پونڈ بھی اپنے برے تین دور سے گزر رہا ہے اورامریکی ڈالر سے پٹ گیا ہے ، عرب ممالک تیل کی خرید وفروخت پیٹرڈالر میں کررہے ہیں ، ان کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ،امریکہ ایک سپر پاور ہے وہ اپنے مسائل حل کرلے گا مگرہمارا کیا بنے گا ،مبشرلقمان کا کہناتھا کہ ٹرمپ نے امریکی حکومت کو یرغمال بنا رکھا تھا ایسے ہی عمران خان بھی پاکستان میں ٹرمپ بنا ہواہے وہ بھی کہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہو ، باہر کے ممالک سے پاکستان کوڈالر نہ ملیں ، پہلے آئی ایم ایف کو کہا ک ہ پاکستان کو قرض نہ دیں‌ اب وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے کہہ رہا ہےکہ پاکستان میں پیسے نہ بھیجیں‌، دوسری طرف مونس الٰہی اس وقت ملک سے باہر ہیں‌اور بتایئں کہ 25 ملین کے فلیٹس کس ملک میں‌ ہیں‌

 

مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عارف علوی عمران خان کو حوصلے دے رہے ہیں‌کہ گرفتاری ہوگی مگرگھبرانا نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عارف علوی ملک کا صدر نہیں بلکہ پارٹی کا رکن ہے اس کو ایسا نہں کرنا چاہیے ، مبشرلقمان نے مزیدکہا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوگی اورپھراس کے بعد باقی معاملات بھی حل ہوں گے ،لیکن اس وقت مسئلہ پاکستان کی معیشت کا ہے جو کہ بہت ہی کمزور ہوچکی ہے

Shares: