مولا جٹ بننے سے گریز کریں،پرویز الہیٰ کا پنجاب حکومت کو مشورہ

0
36
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

تحریک انصاف کے رہنما، سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیاسی معاملات اورپنجاب کی نگران حکومت کے کنڈکٹ پر بات چیت کی گئی،چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب میں انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ،اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہے، مخالفین کیخلاف مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز رہا ہے،پنجاب حکومت شفاف انتخاب کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے،پنجاب حکومت کو مشورہ ہے کہ مولا جٹ فلم دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کریں،لوگوں کو تنگ کرنا یا کیسز بنانے جیسے اقدامات نہ کیے جائیں

قبل ازیں پرویز الہی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے،اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کی اور کہا کہ ان کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اس موقع پر فیصل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے آپ بڑے ہیں میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

 پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کہتی ہیں کہ پولیس کی جانب سے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی، آخری حد تک فواد کیلئے لڑتی رہوں گی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے معافی تو مانگ لی مگر میری سینٹی مینٹ ہرٹ ہوئے،

Leave a reply