تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو آج کل بہت مقبولیت حاصل ہے. عبدو جو کہ بگ باس سے باہر آچکے ہیں ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے گھر منت کےباہر گاڑی میں کھڑے نظر آرہے ہیں انہوں نے ہاتھ میں ایک پوسٹر بھی پکڑ رکھا ہے. ان کے اردگرد ان کے اور شاہ رخ خان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو شاہ رخ خان کو نہ صرف دیکھنے کےلئے بلکہ انہیں ان کی فلم کی کامیابی کی مبارکباد بھی دینے کےلئے جمع تھے. اس موقع پر عبد و میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے. شائقین ان کی تصاویر اپنے موبائل میں اتارتے رہے . یاد رہے کہ عبدو روزک کی عمر 19 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں،
ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔ عبد رواں برس دسمبر میں آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں دکھائی دیں گے۔عبدو بگ باس 16 میں شریک تھے لیکن انہوں نے اس گھر سے خود ہی رخصت لے لی کیونکہ بگ باس نے شو کا دورانیہ چار ہفتوں کے لئے بڑھایا تھا. اور عبدو نے شوٹنگ کےلئے کسی کو ڈیٹس دے رکھی تھیں.