پیپلز پارٹی کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ppp

کراچی :عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے خلاف اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

دوسری طرف عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگائے جانے پر وزیر داخلہ رانا ثنا کا ردعمل آگیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے، پہلے اس نے کہا کہ چارلوگوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی، نام نہیں بتائے، بعد میں اس نے تین نام بتائے جس میں فوج کے سینیئر آفیسرکے ساتھ میرا اور شہبازشریف کا نام تھا۔

بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

رانا ثنا نے کہا کہ اب وہ کہہ رہا ہے کہ زرداری صاحب اسے قتل کرانے کی سازش کررہے ہیں، عمران خان مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خبردارکرتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ دشمن قوتیں ہوسکتی ہیں، دشمن قوتیں سمجھیں گی کہ اس نے اپنے قتل کی ایف آئی آر پہلے کٹوادی ہے الزام کسی اور پرآئے گا، عمران خان ایسے بیانات نہ دیں جو آپ کی زندگی کیلئے خطرہ بن جائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی آپ کیلئے بڑا تھریٹ تھا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور ایسا پراپیگنڈا جوآپ کیلئے خطرناک ہو نہ کریں۔

Comments are closed.